الجزائر کا اماراتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات کے لیے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

الجزائر کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات ختم کیے جانے کے بعد اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الجزائری وزارتِ دفاع کے مطابق اماراتی کمرشل پروازوں کو رواں سال کے اختتام تک اس فیصلے سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس دوران الجزائر سے آنے اور جانے والی اماراتی کمرشل پروازیں جاری رہیں گی۔

وزارتِ دفاع کے مطابق اماراتی کمرشل پروازوں سے متعلق الجزائر اور متحدہ عرب امارات کے درمیان موجودہ معاہدہ بھی سال کے آخر میں ختم ہوجائے گا۔

رواں برس فروری میں الجزائر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 2013 میں طے پانے والے فضائی سروسز معاہدے کو منسوخ کرنے کا عمل شروع کیا تھا۔

یہ فیصلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔ الجزائر نے فوری طور پر سفارتی تعلقات ختم کرنے کی مخصوص وجہ بیان نہیں کی۔

دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ کچھ عرصے سے کشیدگی میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جبکہ الجزائری میڈیا ماضی میں متحدہ عرب امارات پر خطے میں اختلافات اور انتشار کو ہوا دینے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed