خیبر پختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن (KPEF) کے زیر اہتمام پشاور میں "جامعات میں قیادت کی تبدیلی” کے عنوان سے منعقدہ دو روزہ 159ویں تربیتی ورکشاپ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گئی۔ ورکشاپ میں صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کے رجسٹرارز، ڈینز اور چیئرمینز نے شرکت کی جہاں ڈاکٹر نور امنا ملک، ڈاکٹر ظابطہ خان شنواری، ڈاکٹر جمیل احمد اور دیگر ماہرین نے AI، ای-آفس، ERP سسٹمز اور صنفی حساسیت جیسے جدید موضوعات پر تربیت فراہم کی۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے KPEF کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا کہ صوبائی حکومت جلد ہی بی ایس ڈگری ہولڈرز کے لیے 20 ہزار بامعاوضہ انٹرنشپس شروع کرنے جا رہی ہے۔







