راولپنڈی ، اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش

راولپنڈی اور اسلام آباد میں دوسرے روز بھی موسلادھار بارش ہوئی جس کے باعث تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی۔جڑواں شہروں میں بدھ کی علی الصبح بھی موسلادھار بارش ہوئی جس سے کئی نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا۔ نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ پر پہنچ گئی۔راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوسط بارش 16 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، سید پور میں 45، ایچ ایٹ میں 30 ، نیوکٹاریاں 12، پیرودھائی 4 اور شمس آباد میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔بارش کے بعد ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے تمام اداروں کو ہائی الرٹ رہنے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں رین ایمرجنسی نافذ ہے۔قبل ازیں منگل کو بھی راولپنڈی میں 230 ملی میٹر بارش کے بعد گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئی تھیں، نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا تھا۔ جبکہ کئی گاڑیاں بھی پانی میں ڈوب گئی تھیں۔ جڑواں شہروں میں کئی مقامات پر ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا تھا۔واسا حکام کے مطابق نالہ لئی میں پانی کے بہائو کو مانیٹر کیا جا رہا ہے ۔ کٹاریاں میں پانی کا بہا 5 فٹ، گوالمنڈی میں 3 فٹ ہے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے نشیبی علاقوں میں عملہ ہیوی مشینری کے ساتھ موجود ہے۔ایم ڈی واسا عزیز اللہ خان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی میں نکاسی آب اورمتاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام مکمل کر دیا گیا ہے، نالہ لئی میں طغیانی سے متاثرہ پشتوں کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا۔ ادھرخیبرپختونخوا کے ضلع دیر لوئر میں رات گئے شدید بارش کے باعث بٹخیلہ بائی پاس کے قریب ندی میں شدید طغیانی آگئی، پانی کے بہائو میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا اور اس دوران ٹرک ڈرائیور پانی میں بہہ کر لاپتا ہوگیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed