لاہور (میاں انجم شہزاد)
صدر لاہور سوسائٹی لائنز کلب وقاص علی جنجوعہ کی زیرِ صدارت دوسری جنرل باڈی میٹنگ ڈی ایچ اے (DHA) کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں منعقد ہوئی۔
صدر وقاص علی جنجوعہ نے اپنے خطاب میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے تمام ممبران کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے خدمتِ خلق کے کاموں کو مزید موثر بنانے کی اہمیت پر زور دیا اور مستقبل کے لیے ایک جامع حکمتِ عملی وضع کی۔ صدر وقاص علی جنجوعہ نے میڈم شیزا جہاں کی خصوصی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر میڈم شیزا جہاں کو لاہور سوسائٹی لائنز کلب میں اعزازی حیثیت سے پبلیکیشن میڈیا کوآرڈینیٹر اور شوبز انڈسٹری کے لیے کلب کا برانڈ ایمبیسڈر نامزد کیا گیا۔میڈم شیزا جہاں نے اس عزت افزائی پر کلب صدر وقاص علی جنجوعہ، پی سی سی محمد حفیظ شیخ، پی ڈی جی عمران حفیظ شیخ سرفراز احمد چوہدری، شیخ عارف لطیف، ڈاکٹر شاہد نعیم، میڈم جیا بلوچ اور دیگر تمام معزز لائن ممبران کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے ‘شیزا جہاں ویلفیئر فاؤنڈیشن’ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اور لاہور سوسائٹی لائنز کلب کی مشاورت سے ایک مکمل فری میڈیکل کیمپ (بمعہ میڈیکل سٹاف اور ادویات) لگانے کی پیشکش کی۔ نیز، انہوں نے اپنی فری ڈسپنسری کی خدمات بھی کلب کو پیش کیں، جس پر تمام ممبران نے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔اجلاس کے دوران کلب کے صدر وقاص علی جنجوعہ نے ڈسٹرکٹ کی طرف سے ملنے والی پلاٹینم شیلڈ تمام ممبران کے سامنے پیش کی، جبکہ سوسائٹی ویلفیئر ٹرسٹ سکول کے لیے ڈاکٹر شاہد نعیم اور شیخ عارف لطیف کی طرف سے دو عدد چیکس پیش کیے گئے۔ اس کے علاوہ، سپرٹ ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے بی اے شاکر نے شیخ عارف لطیف کو دکھی انسانیت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں ایپریسی ایشن شیلڈ پیش کی۔







