مہنگائی کے خلاف خیبر پختونخوا بار کونسل کا جمعرات کو صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان

خیبر پختونخوا بار کونسل نے مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں اضافے، صوبے میں بدامنی اور ایبٹ آباد میں وکلا پر مبینہ تشدد کے خلاف آج جمعرات کو صوبہ گیر ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔ ہڑتال کے دوران صوبے بھر کی عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ رہے گا اور وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔ بار کونسل کے رہنماؤں نے مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے، شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور ایبٹ آباد واقعے میں ملوث ذمہ داران کے خلاف غیر جانبدارانہ انکوائری کر کے اسسٹنٹ کمشنر کی تبدیلی اور مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed