سوات میں شوہر نے جیل سے رہاہونیوالی بیوی کو قتل کردیا

تحصیل کبل کے علاقے گل جبہ میں شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی بی بی آمنہ کو قتل کردیا۔ ڈی ایس پی کبل سرکل امجد علی کے مطابق مقتولہ کو گھر کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے کبل اسپتال منتقل کردی گئی۔ مقتولہ کے بھائی یوسف خان سکنہ توتانوبانڈئی نے اپنے بہنوئی سعیداللہ جان سکنہ گل جبہ کے خلاف قتل کی دعویداری کی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ پر تین سال قبل اپنی ساس کو قتل کرنے کا الزام تھا اور وہ کچھ عرصہ قبل ہی جیل سے رہا ہوئی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed