پشاور کے نواحی علاقے ارمڑ میں بچوں کی لڑائی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف اے کا طالب علم محمد حامد برکی کو قتل کردیا جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔پولیس روزنامچہ کے مطابق مسلح افراد ندیم، شبیر پسران میر ولی، بلال، گوہر ایوب،شاہ فیصل پسران مشرف، حبیب ولد ایوب اور عامر ولد لیاقت نے مکان پر فائرنگ کی، جس سے محمد حامد برکی اور ایک خاتون زخمی ہوگئے۔ دونوں کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کیا گیا، تاہم محمد حامد برکی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ خاتون کا علاج جاری ہے۔فائرنگ کے باعث مکان کے مختلف حصوں، سی سی ٹی وی کیمروں اور بلڈنگ کو بھی نقصان پہنچا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد الٹھے کئے جبکہ پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔







