ویزا خلاف ورزی پر 63غیر ملکی ڈی پورٹ کردیئے گئے

ویزے کی خلاف ورزی اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث 63غیر ملکی پاکستان سے ڈی پورٹ کردیئے گئے۔پاکستان میں ویزے کی خلاف ورزی اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث غیر ملکی شہریوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت وفاقی تحقیقاتی ادارے کے اینٹی ہیومن اسمگلنگ سیل نے 63 غیر ملکیوں کو ملک بدر کر دیا ہے۔ایف آئی اے کے مطابق ڈی پورٹ ہونے والے ان غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ تعداد ویتنام کے شہریوں کی ہے جن کی تعداد 36 ہے، جبکہ اس کے علاوہ ایک ملائیشیا اور 26 چینی شہریوں کو بھی واپس ان کے آبائی ممالک بھجوایا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ان تمام غیر ملکیوں کو پاکستان میں غیر اخلاقی مواد کی فروخت اور اس سے جڑی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔قانون ششکنی پر کارروائی کرتے ہوئے ڈی پورٹ کیے جانے والے تمام افراد کے نام فارن بلیک لسٹ میں بھی شامل کر دیے گئے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں دوبارہ پاکستان میں داخل نہ ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed