بجلی بقایا جات و چوری’ ایف آئی اے نے پیسکو کے 15 ایس ڈی اوز کو طلب کرلیا

)بجلی کے بقایا جات ‘چوری کے حوالے سے ایف ائی اے نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 15 ایس ڈی اوز کو طلب کر لیا ہے بعض ملازمین پر شکایات کی روشنی میں ایف ائی اے نے تحقیقات کی منظوری بھی دے دی ہے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذرائع کے مطابق پشاور کے 37ایس ڈی اوز کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے پشاور میں بجلی چوروں کے خلاف سخت اپریشن کرنے اور بقایا جات کی بروقت ادائیگی نہ ہونے سمیت دیگر اہم امور کے حوالے سے ایف ائی اے اور پشاور الیٹرک سپلائی کمپنی کا اجلاس اج ہوگا جس میں تمام ایس ڈی اوز اور متعلقہ حکام شرکت کریں گے بعض ملازمین کے خلاف شکایات کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور ان کے معطل ہونے کی امکانات بھی پیدا ہو گئے ہیں بجلی چوروں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزامات میں بعض ملازمین کے خلاف تحقیقات کی منظوری بھی دے دی گئی ہے پشاور میں بجلی چوروں کے خلاف اپریشن مزید سخت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed