پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والے ممتاز عرف ممتازے اور میجر کنگ گروہ کے افراد کو سخت سکیورٹی میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک افراد کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر شہر کے مختلف قبرستانوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی، جبکہ حساس مقامات اور مختلف علاقوں میں بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ذرائع کے مطابق نمازِ جنازہ میں خاندان کے چند قریبی افراد نے شرکت کی، جبکہ پولیس کی جانب سے صورتحال پر مسلسل نظر رکھی گئی۔پولیس کے مطابق میجر کنگ گروہ کے ہلاک ہونے والے چار افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کی گئی تھیں، جبکہ گزشتہ شب پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ممتاز عرف ممتازے کے خاندان کے بعض افراد نے بھی لاش وصول کرنے کے لیے پولیس سے رابطہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانونی تقاضے مکمل کیے جانے کے بعد لاشیں متعلقہ خاندانوں کے حوالے کر دی گئیں، جس کے بعد انہیں سخت سکیورٹی میں سپردِ خاک کیا گیا۔پولیس مقابلے کے بعد شہر میں سکیورٹی مزید سخت کر دی گئی تھی، جبکہ پولیس حکام کی جانب سے مختلف علاقوں میں اضافی نفری تعینات کی گئی۔







