وزارت صحت اور ہیلتھ اتھارٹی میں اختلافات ‘7بورڈ ارکان مستعفی

سانحہ پمز کے بعد پیدا ہونے والے تنازع اور وزارتِ صحت کے ساتھ بڑھتے ہوئے اختلافات کے نتیجے میں اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی بورڈ کے ارکان نے احتجاجا اپنے استعفے وزارتِ صحت کو بھجوادئیے ۔ذرائع کے حوالے سے میڈیارپورٹ کے مطابق نو رکنی آئی ایچ آر اے بورڈ کے اب تک سات ارکان مستعفی ہو چکے ہیں۔ مستعفی ہونے والوں میں پروفیسر نعیم ملک، ڈاکٹر مطیع الرحمان، کرنل(ر) ڈاکٹر عارف مقصود، کاشف ظہور اور اسما خلیل شامل ہیں۔اس سے قبل آئی ایچ آر اے کی چیئرپرسن ڈاکٹر ریاض شہباز جنجوعہ بھی 28 اگست کو اپنے عہدے سے مستعفی ہو چکے تھے، جن کے استعفے کے بعد دیگر اراکین نے بھی بورڈ سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایچ آر اے کے ارکان وزارتِ صحت کی جانب سے اتھارٹی پر بڑھتے ہوئے کنٹرول اور سانحہ پمز کے واقعے کے بعد اتھارٹی پر کی جانے والی بے جا تنقید سے شدید نالاں تھے۔ سانحہ پمز کے بعد سے اسلام آباد ہیلتھ ریگولیٹری اتھارٹی کو عوامی اور انتظامی سطح پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔واضح رہے کہ ایکٹ کے ضوابط کے تحت ہیلتھ اتھارٹی کے پاس پمز اسپتال یا کسی بھی سرکاری اسپتال کی براہِ راست انسپکشن کا اختیار نہیں ہے، کیونکہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسپتال وزارتِ قومی صحت کے راست ماتحت ہیں اور سرکاری اسپتالوں کی انسپکشن ہمیشہ وزارتِ صحت کی اجازت سے مشروط ہوتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed