پیسکو ملازمین کی تنخواہوں سے یونین فنڈ کی مد میں کی جانے والی کٹوتی کو ختم کر دیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، پیسکو ملازمین نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے کہ اب ان کی تنخواہوں سے اضافی کٹوتی نہیں ہو گی جس سے انہیں ریلیف ملے گا، نوٹیفیکیشن کے مطابق آئندہ کسی بھی شخص ، گروہ یا تنظیم کو پیسکو یا اس کے ملازمین کی نمائندگی کرنے کی اجازت نہ ہو گی اس حوالے سے یونین کیجانب سے احتجاج ،ہڑتال یا دیگر سرگرمیوں پر بھی مکمل پابندی عائد ہو گی، یونین کو کسی سرگرمی کیلئے پیسکو دفاتر کا استعمال کرنے کی اجازت نہ ہو گی، انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پیسکو کے ملازمین کے مسائل اور شکایات کے ازالے کے لیے باقاعدہ انتظامی طریقہ کار موجود ہے جس کے ذریعے ملازمین اپنے مسائل متعلقہ حکام تک پہنچا سکتے ہیں۔







