عمران ڈیل کیلئے ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا،رمیش کمارکا دعویٰ

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے دعوی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کیلئے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ایک انٹرویو میں رمیش کمار نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا ماڈل بننے جارہا ہے، جس پر 15 ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان عملدرآمد متوقع ہے، اس نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین آن بورڈ ہیں۔رکن قومی اسمبلی نے خبردار کیا کیا کہ جو نئے ماڈل میں رکاوٹ ڈالے گا اس کو باہر کر دیا جائے گا اور ن لیگ رکاوٹ بنی یا شفا والی غلطی کی تو نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed