غزہ میں اسرائیلی بمباری ،3 بچوں سمیت 4فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری اور فائرنگ سے 3 بچوں سمیت کم از کم 4 فلسطینی شہید ہو گئے۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دعوی کیا کہ حملوں کا مقصد اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کو لاحق خطرات کا خاتمہ تھا۔دوسری جانب غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر کے سربراہ اسماعیل الثواب نے کہا ہے کہ اسرائیلی اسپیشل فورس نے غزہ سٹی میں کارروائی کی کوشش کی، تاہم مشن کا پتہ چل جانے پر اسرائیل نے 10 سے زائد جنگی طیاروں سے شدید فضائی حملے کیے۔اسپتال ذرائع کے مطابق دیر البلح میں بھی اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 1 بچی شہید جبکہ 2 فلسطینی زخمی ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed