نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خیبر پختونخوا چیپٹر کا اجلاس

 

نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے خیبر پختونخوا چیپٹر کا پہلا اجلاس مقامی ہوٹل پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین مسٹر دانش خان، پیٹرن اِن چیف ملک طارق محمود، ایگزیکٹو ممبر خیبر پختونخوا فیصل کاکاخیل، ایگزیکٹو ممبر ایسوسی ایشن قاضی مراد، سابق پارلیمنٹیرین ناصر خان موسازئی، KPPMA کے صدر امتیاز خان سمیت نیوٹراسیوٹیکل صنعت سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔اجلاس میں نیوٹراسیوٹیکل صنعت کو درپیش مسائل، رجسٹریشن کے طریقہ کار، ریگولیٹری معاملات، برآمدات اور صنعت کی ترقی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کاکاخیل نے شرکا کو خوش آمدید کہا اور نیوٹراسیوٹیکل صنعت کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت کو بالخصوص مصنوعات کی رجسٹریشن کے موجودہ قواعد و ضوابط اور رجسٹریشن کے پیچیدہ عمل کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رجسٹریشن کے نظام کو آسان، شفاف اور صنعت دوست بنایا جائے تاکہ مقامی نیوٹراسیوٹیکل صنعت تیزی سے ترقی کر سکے اور عالمی مارکیٹ میں پاکستان کی مصنوعات کو بہتر مقام حاصل ہو۔ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین دانش خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صنعت کے مسائل کے حل کے لیے ہر متعلقہ فورم اور ہر دروازے پر دستک دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اب اس حقیقت کا ادراک ہو چکا ہے کہ نیوٹراسیوٹیکل شعبے کی برآمدی صلاحیت فارماسیوٹیکل شعبے کے مقابلے میں زیادہ ہے، اس لیے حکومت کو اس شعبے کی ترقی کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنی چاہئیں۔انہوں نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو DGTO میں رجسٹرڈ ہوئے ابھی صرف ایک ماہ ہوا ہے، لیکن اس مختصر عرصے میں ہم نے متعدد اہم اہداف حاصل کیے ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بہت جلد نیوٹراسیوٹیکل صنعت کے لیے مزید اچھی خبریں سامنے آئیں گی اور صنعت کے مسائل کے حل کے حوالے سے اہم پیش رفت متوقع ہے۔دانش خان نے کہا کہ موجودہ وقت میں سب سے اہم ضرورت اتحاد اور یکجہتی ہے۔ تمام نیوٹراسیوٹیکل مینوفیکچررز کو چاہیے کہ وہ اپنے مشترکہ مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم پر متحد رہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری طاقت ہماری اتحاد میں ہیاور متحد ہو کر ہی صنعت کے جائز مطالبات مثر انداز میں حکومت کے سامنے پیش کیے جا سکتے ہیں۔اجلاس کے شرکا نے نیوٹراسیوٹیکل صنعت کی ترقی، رجسٹریشن کے مسائل کے حل، برآمدات میں اضافے اور صنعت کو درپیش دیگر مشکلات کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed