ملاکنڈ چیمبر انتخابات کیلئے24امیدوارمیدان میں آگئے

 

ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے 2026-28 میں کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی نشستوں کے لیے مجموعی طور پر 24امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے ہیں۔ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے الیکشن کمیشن کے چیئرمین ارباب شاہد پرویز کے مطابق، 24 امیدواروںن نے 22رکنی ایگزیکٹیو کمیٹی کے لئے جن میں 11 کارپوریٹ، 11 ایسوسی ایٹ کلاس سے منتخب ہوگی، کے لئے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرائے ہیں۔امیدواروں نے انتخابی شیڈول کے مطابق اپنے کاغذاتِ نامزدگی چیمبر دفتر میں جمع کرائے۔ اس سے قبل ووٹرز کی حتمی فہرست نوٹس بورڈ اور آن لائن آویزاں کی جا چکی ہے۔انتخابی شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔ امیدوار کاغذاتِ نامزدگی 12 ستمبر تک واپس لیے جا سکیں گے۔
ایگزیکٹو کمیٹی کی کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کی 22 نشستوں پر پولنگ 17 ستمبر کو ملاکنڈ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed