پشاور کی یونین کونسل اخون آباد میں جرگہ طرز کے باعزت اور اعتماد پر مبنی مذاکرات کے ذریعے چھ سال سے ویکسینیشن سے انکاری برادری کو بچوں کی ویکسینیشن پر آمادہ کرلیا گیاMERF کی فیلڈ ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پشاور اور مقامی سیاسی و مذہبی عمائدین کے تعاون سے کمیونٹی کے تحفظات سنے اور مسلسل آٹھ ملاقاتوں کے بعد اعتماد بحال کیا۔پروگرام منیجر MERF ڈاکٹر عبدالباسط کے مطابق مذکورہ برادری میں ویکسین سے انکار اس حد تک مضبوط ہوچکا تھا کہ خاندانوں نے اجتماعی طور پر پولیو اور معمول کے حفاظتی ٹیکہ جات کی ٹیموں کو علاقے میں داخل ہونے سے روک رکھا تھا12 اگست کو ہدفی گلی کے تمام اہل بچوں کو پولیو اور معمول کے حفاظتی ٹیکے لگائے گئے۔ یوں تقریبا چھ سال سے جاری انکار کا خاتمہ ہوگیا خاندانوں نے خود بچوں کو ویکسینیشن کے لیے پیش کیا اور بعض افراد نے اس عمل کی ویڈیوز بھی بنائیںMERF کے مطابق جنوری 2026 سے اب تک EPI خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاور کی 12 سپر ہائی رسک یونین کونسلز میں 127,645 ماں اور بچوں کو ویکسین دی جاچکی ہے، جن میں 3,613 زیرو ڈوز بچے شامل ہیں







