یونیورسٹی آف شانگلہ کے مستحق طلبا کو ٹیوشن فیس میں 80فیصد رعایت دیدی گئی

یونیورسٹی آف شانگلہ کے مستحق طلبا کو 80 فیصد ٹیوشن فیس بطور اسکالرشپ ملے گی KPEF اور جامعہ شانگلہ میں ایم او یو پر دستخط ہو گئے۔خیبر پختونخوا ایجوکیشن فانڈیشن اور یونیورسٹی آف شانگلہ کے درمیان مستحق اور غریب طلبا کو اعلی تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مفاہمت کی یادداشت ایم او یو پر دستخط کر دیے گئے۔ مفاہمتی یادداشت پر یونیورسٹی آف شانگلہ کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سردار خان اور خیبر پختونخواہ ایجوکیشن فانڈیشن کے ڈائریکٹر اکیڈمکس محمد ثاقب نے دستخط کیے جبکہ اس موقع پر دونوں اداروں کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔مفاہمتی یادداشت کے تحت خیبر پختونخوا ایجوکیشن فانڈیشن یونیورسٹی آف شانگلہ کے مستحق طلبا کو ٹیوشن فیس کا 80 فیصد بطور اسکالرشپ فراہم کرے گی۔

یہ اسکالرشپ خالصتا میرٹ کی بنیاد پر ایسے طلبا کو دی جائے گی جو تعلیمی لحاظ سے نمایاں کارکردگی رکھتے ہوں، تاہم مالی مشکلات کے باعث اعلی تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے کی استطاعت نہ رکھتے ہوں۔اس اقدام کا مقصد باصلاحیت اور مستحق طلبا کو مالی معاونت فراہم کرکے انہیں اعلی تعلیم جاری رکھنے کے مواقع فراہم کرنا اور معاشی مشکلات کے باعث تعلیم سے محروم ہونے والے طلبا کی حوصلہ افزائی کرنا ہیں۔خیبر پختونخوا ایجوکیشن فانڈیشن 1992 میں صوبائی اسمبلی کے ایکٹ کے تحت قائم ہونے والی ایک کارپوریٹ باڈی ہیں جسکا بنیادی مقصد صوبے میں نجی شعبے میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کیلئے اقدامات کرنا ہے۔ فانڈیشن کے انتظامی اور مدیریتی اختیارات بورڈ آف ڈائریکٹرز کے پاس ہیں، جس کی سربراہی وزیراعلی خیبر پختونخوا کرتے ہیں۔مفاہمتی یادداشت چار سال کے لیے مثر ہوگی، جبکہ دونوں فریقین کی باہمی تحریری رضامندی سے اس کی تجدید بھی کی جا سکے گی۔ معاہدے میں دونوں اداروں نے باہمی تحریری رضامندی سے کسی بھی وقت ترامیم کرنے کا حق بھی محفوظ رکھا ہیں۔اس موقع پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف شانگلہ پروفیسر ڈاکٹر سردار خان (تمغہ امتیاز) نے مفاہمتی یادداشت کو یونیورسٹی کے مستحق اور قابل طلبا کیلئے ایک مثبت اور اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے مالی مشکلات کا شکار باصلاحیت طلبا کو اعلی تعلیم کے حصول میں مدد ملے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed