پشاور ہائیکورٹ نے نویں جماعت کے ہونہار طالب علم عبدالمعیز خان کی بیالوجی تھیوری کے پرچے میں صفر نمبر دینے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن پر کنٹرولر امتحانات پشاور بورڈ کو پرچہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے وکیل امین الرحمان یوسفزئی نے موقف اختیار کیا کہ طالب علم کے دیگر تمام پرچوں میں 90 فیصد نمبر ہیں، جبکہ بیالوجی ایم سی کیوز اور پریکٹیکل میں بھی 25 میں سے 23 نمبر حاصل کیے ہیں، لیکن تھیوری میں صفر نمبر دے کر ری چیکنگ اور پرچہ دکھانے سے انکار کر دیا گیا ہے۔







