واجبات کی عدم ادائیگی پر 6 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع

چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو اختر حمید خان کی خصوصی ہدایت پراور سپرانٹنڈنٹ انجینئر عاصم جان کی قیادت میں خیبر سرکل ٹیم نے بجلی چوری اور نادہندگان کیخلاف بھرپور آپریشن کرتے ہوئے بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر تاج آباد فیڈر سے منسلک 2 ٹرانسفارمرز جبکہ ریگی للما کچہ گھڑی فیڈرز سے منسلک 4 ٹرانسفارمرز کی بجلی منقطع کر دی ہے، مذکورہ ٹرانسفارمرز سے منسلک صارفین کے ذمہ طویل عرصے سے بجلی بقایا جات کی مد میں90لاکھ روپوں سے زائد بقایاجات واجب الادا تھے، متعلقہ صارفین کو واجبات کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹسز جاری کیے گئے اور بروقت ادائیگی کے حوالے سے آگاہ بھی کیا گیا تاہم مقررہ مہلت گزرنے کے باوجود رقوم جمع نہ کرائی گئیںجس پران کی بجلی منقطع کر دی گئی ہے اور جب تک بجلی کے واجبات جمع نہیں کرائے جائینگے بجلی بحال نہیں کی جائیگی،تفصیلات کے مطابق تاج آباد فیڈر سے منسلک دو ٹرانسفارمرز کے صارفین کے ذمہ مجموعی طور پر تقریباً 20 لاکھ روپے کے بجلی کے واجبات تھے، جبکہ ریگی لما اور کچہ گھڑی فیڈرز کے علاقوں م کے 4 ٹرانسفارمرز سے منسلک صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 70 لاکھ روپے کے واجبات عائد تھے،پیسکوحکام کا کہنا ہے کہ موجودہ مہم کا بنیادی مقصد بجلی کے شعبے میں مالی نظم و ضبط بہتر بنانا، لائن لاسز میں کمی لانا، بجلی چوری کی روک تھام اور صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی یقینی بنانا ہے,

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed