خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز میں شو آف پیپر پریکٹس نافذ

خیبرپختونخوا حکومت نے امتحانی نظام میں شفافیت اور احتساب کو مزید بہتر بنانے کے لیے صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز میں شو آف پیپر پریکٹس نافذ کرنے کی ہدایت کردی۔محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کی جانب سے اس حوالے سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت طلبہ اب اپنے امتحانی نتائج کے حوالے سے اپنی جوابی کاپیوں کا جائزہ لینے کے لیے درخواست دے سکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ طلبہ کی جانب سے جوابی کاپی کے جائزے کے لیے آنے والی درخواستیں بلاامتیاز قبول کی جائیں۔اس اقدام کا مقصد طلبہ کو اپنے امتحانی پرچوں اور جوابی کاپیوں کے جائزے کا موقع فراہم کرنا اور امتحانی نتائج کے حوالے سے شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔محکمہ تعلیم کے مطابق کوہاٹ بورڈ کے کامیاب شو آف پیپر ماڈل کو صوبے کے دیگر تعلیمی بورڈز میں بھی اپنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس پریکٹس سے امتحانی نظام میں شفافیت اور احتساب بہتر ہوگا جبکہ طلبہ کے امتحانی نتائج پر اعتماد میں بھی اضافہ ہوگا۔خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کو ہدایت کی گئی ہے کہ پیپر دیکھنے کی اس سہولت سے متعلق فوری طور پر نوٹیفکیشن جاری کریں اور طلبہ کو اس طریقہ کار سے آگاہ کیا جائے۔حکومت کے مطابق امتحانی نظام میں شفافیت بڑھانے اور طلبہ کے اعتماد کو بحال رکھنے کیلئے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed