نیشنل پولیس اکیڈمی میں زیر تربیت سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کے 33 رکنی وفد نے ایس پی اورنگزیب کی سربراہی میں آج سینٹرل پولیس آفس کا مطالعاتی دورہ کیا۔ سی پی او پشاور پہنچنے پر ڈی آئی جی سپیشل برانچ محمد سلیمان اور سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔بعد ازاں سی پی او کانفرنس روم میں ڈی آئی جی سپیشل برانچ اور سی سی پی او پشاور نے وفد کوبریفنگ دی۔ڈی آئی جی سپیشل برانچ نے وفد کے ارکان کوسپیشل برانچ کی افادیت اور دورِ حاضر میں اسکی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زیر تربیت ڈی ایس پیز کو انٹیلی جنس معلومات حاصل کرنے کے طریقہ کار، ہیومن انٹیلی جنس کے موثر استعمال اور انفارمیشن کلیکشن میں ٹیکنالوجی کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ دورِ حاضر میں جہاں ہر انسان کا ایک ڈیجیٹل فٹ پرنٹ موجود ہے اور معلومات تک رسائی آسان ہوچکی ہے وہیں ہیومن انٹیلی جنس کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے ہیومن اور ٹیکنکل انٹیلی جنس کے باہمی امتزاج سے تھریٹ اسسمنٹ اور درپیش چیلنجز کے موثر سدباب کے بارے میں شرکاء کو اہم معلومات فراہم کیں۔ڈی آئی جی سپیشل برانچ نے حساس سرکاری و غیر سرکاری عمارتوں، غیر ملکی سفارت کاروں اور اہم شخصیات کی سیکیورٹی کے لیے تیار کردہ سیکیورٹی ایس او پیزاور باقاعدگی سے کیے جانے والے سیکیورٹی آڈٹ کے عمل سے بھی وفد کو آگاہ کیا۔سی سی پی او پشاور نے وفد کو صوبائی دارالحکومت میں پولیس کے عوام کے تحفظ اور فلاح کیلئے کیے گئے عملی اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی







