پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں گرفتار ملزم نجی کمپنی کے مالک عامر زیب کی طبی بنیادوں پرضمانت کیلئے دائر درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار نے کی ۔دوران سماعت پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں نیب کے جو قیدی ہے وہی بیمار ہوجاتے ہیں جس پر جسٹس اعجازانور نے کہا کہ یہ تو آج کل سب کا مسئلہ ہے ۔ملزم کے وکیل حامدعلی ایڈوکیٹ نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کو نیب نے کوہستان سکینڈل میں گرفتار کیا ہے وہ ایک نجی کمپنی کا مالک ہے۔انہوں نے عدالت کوبتایا کہ ملزم اس وقت جیل میں ہے اور مختلف بیماریاں میں مبتلا ہے، لہذا ہم طبی بنیادوں پر ضمانت چاہتے ہیں تاکہ اپنا علاج کرسکے۔ سپیشل پراسیکوٹر نیب ارباب کلیم اللہ نے عدالت کو بتایا کہ جیل میں نیب کے جو قیدی ہے وہی بیمار ہوجاتے ہیں جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ یہ تو آج کل سب کا مسئلہ ہے۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا۔







