کے پی ایزمک کو جاری پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس معطل

پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈیولپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی (KPEZDMC) کے دفتر کو جاری کیا گیا 24 لاکھ روپے پراپرٹی ٹیکس کا نوٹس معطل کرتے ہوئے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ حکام سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل دو رکنی بنچ کے سامنے وکیل ناصر محمود ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ کے پی ایزمک صوبائی حکومت کا ماتحت ادارہ ہے اور قانون کے مطابق حکومتی پراپرٹی پر ٹیکس لاگو نہیں ہوتا، جس پر عدالت نے 16 جون کا ٹیکس نوٹس معطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed