ایکسائز حکام نے 10 کلو گرام آئس اور چرس کی سمگلنگ ناکام بنا دی

محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن اورنارکوٹکس کنٹرول خیبرپختونخوا نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈان کے دوران ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے آئس اور چرس کی بھاری مقدار سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔محکمہ ایکسائز سے موصولہ تفصیلات کے مطابق تھانہ ایکسائز خیبر کی ٹیم نے خفیہ اطلاع پر خیبر سے پشاور کی جانب ڈبل روڈ پر ناکہ بندی کے دوران رکشہ نمبر GA-9928 کو روک کر تلاشی لی۔ دورانِ تلاشی رکشے سے 10 ہزار گرام آئس اور 8 ہزار 400 گرام چرس برآمد ہوئی، جسے فوری طور پر قبضے میں لے لیا گیا۔برآمد شدہ منشیات ضبط کرتے ہوئے واقعے سے متعلق مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ایکسائز خیبر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اور وزیر ایکسائز سید فخر جہان کے ہدایات کی روشنی میں صوبے بھر میں منشیات، بالخصوص خطرناک نشہ آئس کے خلاف مثر کارروائیاں جاری ہیں۔ محکمہ ایکسائز نے واضح کیا ہے کہ نوجوان نسل کو منشیات کی تباہ کاریوں سے محفوظ رکھنے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کی بیخ کنی کے لیے بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، جبکہ منشیات کے کاروبار اور سمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed