پشاور پویس کے پی آر او کے گھر پر مسلح افراد کا حملہ

شعیب جمیل

بڈھ بیر پولیس اسٹیشن کی حدود میں رات کی تاریکی میں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے پشاور پولیس کے پی آر او عالم خان کے گھر پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد دو تھی، جو نقاب پوش تھے اور گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔ زخمی عالم خان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس حکام موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کے مطابق موقع سے 9 ایم ایم پستول کے خالی خول بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایچ او واجد خان کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی حاصل کرلی ہے، جس کی مدد سے واقعے کی تحقیقات آگے بڑھائی جارہی ہیں۔عالم خان نے بتایا کہ دو نقاب پوش افراد گھر میں داخل ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوں سے تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed