عمران خان کو ہسپتال منتقل کرنے کاحکم خوش آئندہے،سہیل آفریدی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے سپریم کورٹ کی جانب سے عمران خان کو شفا انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کے حکم کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ چاہتے ہیں مزید انصاف ہو،مل جل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے،ہمارے دیگر اسیر رہنمائوں کو بھی ریلیف ملنا چاہیے،سپتال کے باہر پی ٹی آئی کا کوئی کارکن جمع نہیں ہوگا،ہم کوئی ہلڑ بازی نہیں کریں گے ، عمران خان کی صحت کو کسی صورت سیاست کیلئے استعمال نہیں کرنا ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر اللہ تعالی کا شکراداکرتے ہیں، عمران خان قوم کے لیڈر، پاکستان کے سب سے مقبول ترین اور قبول ترین لیڈر ہیں، عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، صرف ایک جج کھڑا ہو گیا تو تمام ججز کو طاقت مل جائے گی۔سہیل آفریدی نے کہا کہ آج کا فیصلہ ظلم اور فسطائیت کا ازالہ نہیں کر سکتا، ہم چاہتے ہیں مزید انصاف ہو۔ انہوں نے کہا پاکستان کی 25 کروڑ عوام کی امید عدلیہ ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ ہمیں انصاف مل گیا۔ان کا کہنا تھا کہ عدالتوں کا کام انصاف دینا ہے، اگر عدالتیں انصاف نہیں دینگی تو عوام کہاں جائے گی؟۔ امید ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہوگا۔وزیراعلی کے پی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد عملدرآمد ہونا چاہیے جب کہ اس کے ساتھ ہی انہوں نے پی ٹی آئی کارکنان کو بھی ہدایت کی کہ وہ اسپتال کے اردگرد جمع نہ ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کروڑوں پاکستانیوں کی امید ہیں اور اسے ٹوٹنے نہیں دینا۔ پی ٹی آئی نے صبر اور تحمل کا مظاہرہ کرنا ہے۔ بانی صحتمند ہو کر آئیں گے تو جلسے جلوس بھی کریں گے۔سہیل آفریدی نے کہا کہ اس موقع پر انتشاری چاہیں گے کہ وہ انتشار پھیلا کر اس عمل کو ختم کریں۔ پی ٹی آئی کو انتشاری عناصر کی نشاندہی کرنا ہو گی، کیونکہ ہم کوئی مسلح جتھہ نہیں ہیں۔وزیراعلی خیبر پختونخوا نے مذاکرات کے حوالے سے کہا کہ موثر مذاکرات ہوں تو ہم ضرور ویلکم کہیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے بطور جنرل سیکرٹری سپریم کورٹ کے سامنے باقاعدہ یقین دہانی کروائی ہے کہ عمران خان کی شفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقلی کے بعد پارٹی کی جانب سے ہسپتال کے باہر کوئی اجتماعات یا ہلڑ بازی نہیں کی جائے گی۔ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے تمام کارکنان اور رہنماں کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عدالتی احکامات اور اپنے وعدے کا ہر صورت پاس رکھنا ہے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت انتہائی حساس معاملہ ہے اور اسے کسی بھی صورت میں سیاست کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اعلی عدلیہ نے عمران خان کو فوری طور پر شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دیا ہے عدالتی حکم پر جہاں تمام تر امراض کے ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ایک اعلی سطح کا ایک میڈیکل بورڈ بھی تشکیل دیا جائے گا جو ان کا تفصیلی معائنہ اور علاج کرے گا۔ پی ٹی آئی رہنما اور رکن پارلیمان جنید اکبر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ حکومت اور متعلقہ ادارے اس پر عمل درآمد میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہیں کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان تحریکِ انصاف یقینی بنائے گی کہ الشفا ہسپتال کے سامنے امن و امان کی صورتحال خراب نہ ہو۔انھوں نے کارکنان سے اپیل کی کہ وہ ذمہ داری اور نظم و ضبط کا مظاہرہ کرتے ہوئے پر امن رویہ اختیار کریں۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم اسلام آباد کی طرف یا الشفا ہسپتال کی طرف نہ آئیں، بلکہ گھروں پر رہ کر عمران خان کی صحت کے لیے دعا کریں۔ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو علاج کے لئے شفا انٹرنیشنل لایا جا رہا ہے ،یہ انتہائی خوش آئند ہے،ہم حکومت کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں،ہمیں مل جل کر معاملات کو حل کرنا چاہیے۔پاکستان تحریک اںصاف کے رہنما سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ یہ خوش آئند فیصلہ ہے، ہم سپریم کورٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،اب اس پر عملدرآمد کرنا انتظامیہ کا کام ہے،ہمارے دیگر اسیر رہنمائوں کو بھی ریلیف ملنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed