آئی جی خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید کو تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے آئی جی خیبرپختونخوا کے لئے تین نام وفاق کو بھیج دئیے ۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے چند دنوں میں نئے آئی جی کی تقرری کا امکان ہے۔







