چینی فلم نے اسپائیڈر مین اور اوڈیسی کو پیچھے چھوڑ دیا

چین میں ایک ایسی اینیمیٹڈ فلم نے باکس آفس پر ہلچل مچا دی ہے جسے لوگ ہر لحاظ سے بے حد خراب قرار دے رہے ہیں، لیکن اسی خرابی کی وجہ سے یہ فلم اب اسپائیڈر مین جیسی بڑی ہالی وڈ فلموں سے بھی آگے نکل گئی ہے۔نیو لائی نامی یہ فلم ایک بچھڑے اور ایک پرندے کی کہانی ہے، جسے محض دو افراد نے پانچ سال کی محنت کے بعد تیار کیا ہے۔جب یہ فلم 5 اگست کو چین کے سینما گھروں میں ریلیز ہوئی تو پہلے دس دنوں میں اسے محض 300 لوگوں نے دیکھا اور اس نے صرف 7,700 چینی یوآن (ایک لاکھ چار ہزار پاکستانی روپے)کمائے۔فلم کی نہ تو کوئی تشہیر کی گئی تھی اور نہ ہی اس کا کوئی ٹریلر جاری ہوا تھا۔ لیکن پھر کہانی میں موڑ تب آیا جب فلم کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے اور یہی چیز اس کے لیے غیر معمولی کامیابی کا سبب بن گئی۔سوشل میڈیا پر لوگوں نے فلم کے کمپیوٹر گرافکس، کرداروں کی بے جان حرکتوں اور عجیب و غریب کہانی کا خوب مذاق اڑایا تاہم یہ مذاق فلم کے لیے نقصان دہ ہونے کے بجائے ایک ایسی تشہیر ثابت ہوا کہ لوگ خود دیکھنے سینما پہنچ گئے کہ آخر یہ فلم اتنی بری کیوں ہے جتنی سوشل میڈیا پر بتائی جا رہی ہے۔یوں فلم کا مذاق ایک طرح کی تشہیر بن گیا اور لوگ اسے سنجیدہ فلم کے طور پر نہیں بلکہ ایک عجیب تجربے کے طور پر دیکھنے لگے۔ چینی ٹکٹنگ پلیٹ فارم مایان کے مطابق فلم اب 14.9 ملین یوآن سے زیادہ کا کاروبار کرچکی ہے۔اس غیر معمولی صورتحال نے نیو لائی کو چین کی باکس آفس دوڑ میں بڑی فلموں کے قریب پہنچا دیا ہے اور اسے اس وقت دی اوڈیسی اور اسپائیڈر مین: برینڈ نیو ڈے جیسی بڑی فلموں کے ساتھ بھی توجہ مل رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed