فرنٹئیر کور کے پی نارتھ کی جانب سے باجوڑ سالارزئی کے 6دیہات کیلئے مفت میڈکل کیمپ

 

آئی جی ایف سی کے پی نارتھ، میجر جنرل را عمران سرتاج کی خصوصی ہدایات پر باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے چھ دیہات کے لیے ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ ان دیہات میں باجوڑ کے علاقے غاخی، کوہی، غونڈئی، تلی، چیلرگام اور بٹملاے شامل تھے۔کیمپ کے دوران سپیشلسٹ کیئر (ماہرانہ علاج)فراہم کی گئی جس میں جنرل میڈیسن، سرجری، امراضِ چشم (آنکھوں کا علاج)، امراضِ نسواں (گائنی)، نفسیات اور فزیو تھراپی کے شعبوں میں ماہرانہ معائنے شامل تھے۔مقامی رہائشیوں کو مفت طبی معائنہ، مفت ادویات اور صحت کے حوالے سے آگاہی و مشاورت فراہم کی گئی۔اس کیمپ سے کل 876 افراد مستفید ہوئے، جن میں 301 بچے، 320 خواتین اور 255 مرد شامل ہیں۔ جبکہ ایسے مریض جنہیں طویل مدتی اور مزید ماہرانہ علاج کی ضرورت تھی، انہیں مفت علاج اور جدید معائنہ کاری کے لیے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور ریفر کیا گیا۔مقامی عمائدین، مشران اور کمیونٹی کے ارکان نے ان پسماندہ اور دور افتادہ علاقوں تک صحت کی بنیادی سہولیات پہنچانے پر فرنٹئیر کور کے پی نارتھ اور آئی جی ایف سی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed