کے الیکٹرک سمیت ملک بھرکے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ کمی کے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ریلیف کی مدت رواں ماہ ختم ہو جائے گی جس کے بعد ملک بھرکے لئے اگلے ماہ سے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر کے بجلی صارفین کو جنوری سے مارچ 2026 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 67 ارب 17کروڑ روپے سے زائد کاریلیف مل رہا ہے تاہم جون 2026 سے جاری اس ایڈجسٹمنٹ کی تین ماہ کی مدت رواں ماہ اگست میں ختم ہوجائے گی جس کے بعد اپریل تاجون2026کی ایڈجسٹمنٹ اگلے ماہ سے لاگو ہونے کا امکان ہے۔اس ایڈجسٹمنٹ کے لیے بجلی تقسیم کارکمپنیوں نے نیپرا میں درخواست جمع کرائی ہے کہ بجلی صارفین پر 23 ارب روپے سے زائد کا بوجھ منتقل کیا جائے جو تقریباً ایک روپے فی یونٹ اضافہ بنتا ہے تاہم سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کتنا اضافہ ہوگا اس کا فیصلہ نیپرا کرے گا۔







