بارش برسانے والا سسٹم ملک میں داخل ،بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش برسانے والا سسٹم ملک میں موجودہے اور ملک کے مختلف حصوںمیں بارش کاامکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں بادلوں کے ڈیرے ہیں اور بعض مقامات پر بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔لاہورکے مختلف علاقوں کوٹ لکھپت ،ٹاون شپ، چوک ناخدااور سمن آباد کے اطراف گزشتہ روز بادل برس پڑے، سگیاں اور مناواں کے اطراف بھی بارش جاری ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے لاہور میں20 سے 80 فیصد تک بارش کی پیشگوئی ہے ۔ خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض مقامات پر بھی آئندہ چوبیس گھنٹے میں بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور، چترال، دیر، سوات، کوہستان اور شانگلہ میں بارش کا امکان ہے، جبکہ ایبٹ آباد، بونیر، باجوڑ، بٹگرام، مہمند، خیبر اور مانسہرہ میں بھی بارش متوقع ہے۔رپورٹ کے مطابق اورکزئی اور کرم میں تیز ہواں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہنگو، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور بنوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی و جنوبی وزیرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز تخت بھائی میں سب سے زیادہ 47 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ کاکول میں 16، اپر دیر میں 3، جبکہ پارا چنار اور کالام میں ایک ایک ملی میٹر بارش ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔چترال میں درجہ حرارت 34 ڈگری جبکہ بنوں میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ ادھر کراچی میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث شہر میں حبس میں اضافہ ہو گیا ہے۔ جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed