انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اعلان کے مطابق جبار خان مہمند کو صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کر دیا گیا ہے۔ ان کی تقرری کا باضابطہ اعلان صوبائی کابینہ کی جانب سے کیا گیا۔جبار خان مہمند کو دی گئی نئی ذمہ داری کے تحت وہ انصاف یوتھ ونگ خیبرپختونخوا کی تنظیمی سرگرمیوں کو مثر انداز میں اجاگر کرنے، کارکنان اور تنظیمی عہدیداران کے درمیان رابطہ کاری کو بہتر بنانے، اور میڈیا و عوام تک تنظیمی مقف اور سرگرمیوں کی بروقت اور مثر ترسیل کو یقینی بنانے کے فرائض انجام دیں گے۔تنظیمی حلقوں کے مطابق موجودہ دور میں سیاسی و تنظیمی سرگرمیوں کی مثر تشہیر اور بروقت معلومات کی فراہمی نہایت اہمیت اختیار کر چکی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا اور دیگر ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے عوام اور نوجوان کارکنوں تک معلومات کی رسائی کو مزید مثر بنانا بھی ان کی ذمہ داریوں کا اہم حصہ ہوگا۔جبار خان مہمند کی تقرری پر انصاف یوتھ ونگ کے کارکنان اور تنظیمی حلقوں کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اس موقع پر امید ظاہر کی گئی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں انجام دیتے ہوئے نوجوان کارکنوں کے ساتھ رابطے کو مزید مستحکم بنانے اور تنظیمی سرگرمیوں کو مثر انداز میں اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔







