وفاقی حکومت نے وطن عزیز کیلئے جانیں نچھاور کرنے والے شہدا اور شجاعت و بہادری کا مظاہرہ کرنے والے غازیوں کو سول ایوارڈز دینے کی منظوری دے دی ۔ ہفتے کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت گیلنٹری ایوارڈز سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں اجلاس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری، وفاقی سیکرٹری داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے، ایڈیشنل سیکرٹری کابینہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی، جبکہ چاروں صوبوں کے نمائندوں نے اجلاس میں بذریعہ زوم شرکت کی۔اجلاس میں مختلف کیٹیگریز میں 78افراد کیلئے سول اعزازات کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ ملک و قوم کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں اور غیر معمولی شجاعت کا مظاہرہ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی قومی ذمہ داری ہے۔ وطن عزیز شہدا اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کا احسان مند ہے، جبکہ شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیاں قوم کا سرمایہ ہیں۔







