سابق سینیٹر مشتاق احمد جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے کشمیر کے حوالے سے احتجاج پر مقدمے میں سابق سینیٹر مشتاق احمد اور ملزم دانیال کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ڈیوٹی جج عبدالغفور کی عدالت میں ملزمان کو 3 دن کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔ پراسیکیوشن نے موقف اپنا کہ ملزمان سے گاڑی اور اسلحہ کی برآمدگی کرنی ہے۔پراسیکیوشن کی جانب سے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی۔ تاہم عدالت نے سابق سینیٹر مشتاق احمد و دیگر کو مزید 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پولیس کی جانب سے ملزمان کے خلاف تھانہ شالیمار میں مقدمہ درج ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed