بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ عوام کے ٹیکس پر چلنے والے ادارے کہتے ہیں کہ ہم ریاست ہیں، ریاست وہ 24 کروڑ عوام ہیں جو اپنی جیب سے ٹیکس دے کر یہ ادارے چلا رہے ہیں، اب نہ کسی نے گولیاں کھانی ہیں اور نہ ہی کسی نے گولیاں مارنی ہیں کیونکہ سپاہی بھی ہمارے اپنے بچے ہیں اور فوجیوں کے بچے بھی ہمارے ہی بچے ہیں، شہادتیں عوام اور سپاہیوں دونوں کی ہو رہی ہیں، اس لئے تصادم کے بجائے اتحاد اور امن کی ضرورت ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوہاٹ میں پی ٹی آئی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کی صحت سے متعلق گردش کرنے والی خبروں میں کہا جا رہا ہے کہ انہیں بلڈ پریشر کا مسئلہ ہے، عمران خان کو پہلے ایسا کوئی مسئلہ نہیں تھا، عمران خان کا فوری طور پر ہسپتال میں مکمل طبی معائنہ کرایا جائے اور مناسب علاج فراہم کیا جائے، عمران خان کی آنکھ میں خون کا لوتھڑا کیوں آیا اور اس کی مکمل تحقیقات ہونی چاہییں۔انہوں نے کہا کہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ عدالتی احکامات کے مطابق ہر ہفتے 18 افراد کو عمران خان سے جیل میں ملاقات کی اجازت دی جائے







