بیمار افغان شہریوں اور اہلخانہ کی گرفتاری اور ملک بدری روک دی گئی

پشاور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ (جسٹس صلاح الدین اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ) نے شدید بیماریوں میں مبتلا افغان شہریوں اور ان کے اہلخانہ کو 30 روز کے لیے گرفتار یا افغانستان ڈیپورٹ کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالت نے جگر کے کینسر اور دماغی فالج میں مبتلا مریضوں کی درخواستیں نمٹاتے ہوئے ہدایت کی کہ وہ اس دوران میڈیکل ویزا یا وزارتِ داخلہ سے قیام میں توسیع کے لیے رجوع کریں۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے موقف اپنایا کہ پی او آر کارڈز غیر موثر ہونے کے باوجود متعلقہ فورم سے خصوصی اجازت لی جا سکتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed