ریسکیو 1122 ملاکنڈ کی جولائی 2026 کی کارکردگی رپورٹ جاری

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ناصر خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ نے یکم جولائی تا 31 جولائی 2026 کے دوران مجموعی طور پر 420 ایمرجنسیز پر بروقت کارروائیاں کرتے ہوئے 407 افراد کو ریسکیو سہولیات فراہم کیں۔

ایمرجنسیز میں 322 میڈیکل، 51 روڈ ٹریفک حادثات، 12 آتشزدگی، 12 فائرنگ/تشدد، 4 ڈوبنے کے واقعات، 19 ریکوری آپریشنز اور 7 اموات شامل تھیں۔

اسی عرصے میں ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے کنٹرول روم کو 12,076 کالز موصول ہوئیں، جن میں 3,446 معلوماتی/ڈراپ کالز جبکہ 8,210 جعلی، غیر متعلقہ یا بچوں کی جانب سے کی گئی کالز شامل تھیں۔

ریفرل ایمبولینس سروس کے تحت ماہ جولائی کے دوران مجموعی طور پر 192 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 68 مریضوں کو ضلع کے اندر جبکہ 124 مریضوں کو ضلع سے باہر منتقل کیا گیا۔

ریسکیو 1122 ملاکنڈ ہر قسم کی ہنگامی صورتحال میں عوام کو بروقت، محفوظ اور پیشہ ورانہ امدادی خدمات فراہم کرنے کے لیے چوبیس گھنٹے ہمہ وقت تیار ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed