اسلامی جمہوری اتحاد پاکستان خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ اہم اجلاس کے دوران ضلع پشاور کی نئی کابینہ کا اعلان کر دیا گیا، جس میں گلزار صافی صدر اور نعمان سیف جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ صوبائی صدر علامہ مقصود احمد سلفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے معاشی و سیاسی مسائل کا حل صرف اسلام کے عادلانہ نظام کے نفاذ میں مضمر ہے۔ اجلاس میں صوبائی نائب صدر بلال متین نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی، جبکہ اختتام پر ملک و قوم اور اتحادِ امت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔







