کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش دھماکے میں 5 افراد شہید، 15 زخمی ہوگئے

ڈی آئی جی مالاکنڈ سید فدا حسین نے میڈیا  سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا کبل پولیس اسٹیشن کے گیٹ کے قریب کبل چوک پر اس وقت ہوا، جب وہاں مقامی نوجوانوں کا احتجاج جاری تھا۔

اسسٹنٹ کمشنر کبل کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق واقعے میں 5 افراد شہید اور 15 زخمی ہوئے ہیں۔

ڈی پی او سوات محمد عمر کا کہنا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے ایک انسانی سر بھی ملا ہے، جس کے حوالے سے شبہ ہے کہ یہ مبینہ طور پر خودکش حملہ آور کا ہو سکتا ہے۔

ڈی آئی  جی مالاکنڈ کے مطابق خودکش حملہ آور پولیس اسٹیشن کبل میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں نے حملہ آور کو روک لیا جس پر حملہ آور نے گیٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed