چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کوبتایا جائیموجودہ سسٹم کو ڈیفالٹ موڈ پر کون لیکرگیا۔ایک بیان میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر نے کہاکہ مسلم لیگ (ن )اور پیپلز پارٹی نظام کی تباہی کی ذمہ دار ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بات کررہے ہیں،کیا آپ کے پاس اِس کا مینڈیٹ ہے؟صوبوں سے متعلق ترامیم کیلئے بڑا اتفاق رائے اورعوامی مینڈیٹ ہونا چاہیے جو دونوں بڑی جماعتوں کے پاس نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہی نہیں بلاول بھٹو زرداری بھی فارم سی نیتالیس کی پیداوار ہیں،ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک میں فوری طور پر قومی حکومت قائم کی جائے تاکہ قوم نئے انتخابات کی طرف جائے۔







