ایران امریکا ڈیل کی نئی امیدیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

ایران کے خلاف امریکی حملوں میں وقفے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل اوراور قدرتی گیس کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر 2ہفتوں سے جاری حملوں میں وقفہ دینے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 5 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 5.58 ڈالر یا 5.77فیصد کمی کے بعد 91.20ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی خام تیل کے مستقبل کے سودے 85 ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں۔متحدہ عرب امارات کے مربن کروڈ آئل کی قیمت میں 10 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد مربن کروڈ آئل کے سودے 97ڈالر فی بیرل پر ہو رہے ہیں۔اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں قدرتی گیس کی قیمتوں میں بھی 2 فیصد سے زائد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔عالمی ماہرین نے کہا ہے کہ جنگ میں وقفے سے اتنی بڑی کمی ظاہر کرتی ہے کہ جنگ جاری رہی تو تیل کی قیمت 200 ڈالر فی بیرل تک بھی جاسکتی ہے، امریکا کے ذخائر بھی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور سفارتی حل کی امید نے تیل کی سپلائی سے متعلق خدشات کو کم کیا، جس کے نتیجے میں قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed