الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی ایک روزہ تربیت مکمل کر لی ہے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے مطابق تربیتی پروگرام 27 جولائی 2026 کو مکمل ہوا۔ویلیج و نیبرہڈ کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے تربیتی عمل میں خیبر، کرم، مانسہرہ، مالاکنڈ، شانگلہ، اپر چترال اور باجوڑ کے اضلاع شامل ہیں۔پہلے مرحلے میں 25 جولائی کو سوات میں شانگلہ، مالاکنڈ، اپر چترال اور باجوڑ کے لیے تربیت کا انعقاد کیا گیا، جبکہ دوسرے مرحلے میں پشاور اور مانسہرہ میں ضلع خیبر، کرم اور مانسہرہ کے شرکا کو تربیت دی گئی۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق 28 اگست 2026 ابتدائی فہرست تیار کی جائے گی، جبکہ 29 اگست کو ابتدائی حلقہ بندیوں کی فہرست شائع ہوگی۔اس کے علاوہ 31 اگست تا 18 ستمبر اعتراضات جمع کرائے جا سکیں گے، 5 اکتوبر تک ان پر فیصلے ہونگے جبکہ 5 اکتوبر تک ان اعتراضات پر فیصلے کئے جائیں گے۔الیکشن شیڈول کے مطابق 17 اکتوبرکو ویلیج و نیبرہڈ کونسلوں کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی جائے گی۔تربیتی سیشنز میں ڈائریکٹر ٹریننگ الیکشن کمیشن، ریجنل الیکشن کمشنر ہزارہ، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز ایبٹ آباد اور ہری پور نے بطور ٹرینرز فرائض انجام دیے۔ یاد رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے 7 اضلاع میں حلقہ بندیوں کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کی ایک روزہ تربیت مکمل کر لی ہے۔







