آبنائے ہرمز میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی کارروائی، 6جہاز واپس بھیج دیئے

ایران فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس کی بحریہ نے آبنائے ہرمز سے غیر منظور شدہ راستے کے ذریعے گزرنے کی کوشش کرنے والے 6 بحری جہازوں کو روک کر واپس بھیج دیا۔ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ رات کی گئی، جب چھ تجارتی جہازوں نے ایرانی حکام کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے کے بجائے متبادل راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی۔سرکاری ٹی وی کے نمائندے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب کی بحریہ نے جہازوں کو پہلے انتباہ جاری کیا، جبکہ انہیں روکنے کے لیے وارننگ شاٹس بھی فائر کیے گئے۔ بعد ازاں تمام جہازوں کو واپس جانے پر مجبور کر دیا گیا۔ ایرانی میڈیا نے اس سے قبل ایک بحری جہاز سے متعلق ایک واقعے کا بھی ذکر کیا تھا، تاہم اس کی نوعیت یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed