شاہد آفریدی کی مداح کو دھکا دینے کی ویڈیو وائرل، سوشل میڈیا پر تنقید

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے۔ شاہد آفریدی کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ ہجوم کے درمیان سے گزرتے ہوئے ایک مداح کو اپنے قریب آنے پر پیچھے دھکا دیتے دکھائی دئیے۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہد آفریدی سیکیورٹی کے حصار میں آگے بڑھ رہے تھے کہ اسی دوران ایک نوجوان مداح نے ان کے قریب آنے کی کوشش کی، جس پر آفریدی نے اسے ہاتھ سے پیچھے دھکیل دیا۔ ویڈیو کے منظرِ عام پر آنے کے بعد کئی صارفین نے شاہد آفریدی کے رویے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں مداح کے ساتھ نرم رویہ اختیار کرنا چاہیے تھا۔بعض افراد نے شاہد آفریدی سے معذرت کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے، دیگر صارفین نے بھی اس واقعے پر تنقیدی تبصرے کیے ہیں۔دوسری جانب بعض سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو پورا منظر پیش نہیں کرتی، اس لیے مکمل حقائق سامنے آنے سے پہلے کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مناسب نہیں ہو گا۔شاہد آفریدی کی جانب سے اس وائرل ویڈیو یا اس پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed