جعلی عدالتوں نے عمران خان کو قید تنہائی میں رکھا ہوا ہے، علیمہ خان

بانی پاکستان تحریک انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی کے لیے نکلے ہیں اور موجودہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کی پیداوار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے، جبکہ جسمانی تشدد سے بھی زیادہ ظلم قیدِ تنہائی ہے درگئی بازار میں اسٹریٹ موومنٹ کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ دنیا کے کسی بھی قانون کے تحت کسی شخص کو دو ہفتوں سے زیادہ قیدِ تنہائی میں نہیں رکھا جا سکتا، مگر بانی پی ٹی آئی کو طویل عرصے سے تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ایک آنکھ کی 85 فیصد بینائی متاثر ہو چکی ہے اور فروری سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ ان کا علاج ہسپتال میں کرایا جائے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام قانونی اور آئینی حقوق بحال کیے جائیں۔ علیمہ خان نے عدالتی نظام پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "جعلی عدالتوں اور جعلی ججوں” کے ذریعے بانی پی ٹی آئی کو قید میں رکھا گیا ہے، تاہم اچھے ججز دوبارہ اپنے اداروں کو سنبھالیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جن ججوں نے بانی پی ٹی آئی کو سزائیں سنائیں، وہ اب اعلی عدالتی عہدوں پر پہنچ چکے ہیں، مگر اللہ کی عدالت سب سے بڑی ہے اس موقع پر رہنما ڈاکٹر شفقت ایاز سمیت دیگر پارٹی رہنما بھی موجود تھے علیمہ خان نے مزید کہا کہ اگر آج عوام ظلم کے نظام کے خلاف کھڑے نہ ہوئے تو آنے والی نسلیں بھی اس کے نتائج بھگتیں گی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ ملک پر 17 ارب ڈالر کے مزید قرضوں کا بوجھ پڑنے سے ہر پاکستانی مزید معاشی مشکلات کا شکار ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed