پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کو سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری

پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کو اسلام آباد کا سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جج جسٹس بابر ستار کا اسلام آباد میں سرکاری رہائش گاہ کا الاٹمنٹ منسوخ کیے جانے کا انکشاف ہوا۔اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ رجسٹرار کی جانب سے جاری نوٹس سامنے آ گیا، جس میں کہا گیا کہ اسٹیٹ آفس نے 3 جولائی کو جسٹس بابر ستار کے نام الاٹ سرکاری گھر کی الاٹمنٹ منسوخ کر دی تھی۔رجسٹرار آفس نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ 30 روز کے اندر سرکاری رہائش گاہ خالی کریں۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جسٹس بابر کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے پشاور ہائیکورٹ تبادلہ ہو چکا ہے، اس لیے وہ اسلام آباد میں سرکاری رہائش رکھنے کے اہل نہیں رہے۔نوٹس مزید کہا گیا ہے کہ سرکاری گھر کی منسوخی کا اطلاق 3 جولائی سے ہوگا، جبکہ جسٹس بابر ستار کو ایک ماہ کا نوٹس دیتے ہوئے مقررہ مدت میں رہائش گاہ خالی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed