نوشہرہ فائرنگ’ پبی کالج کے پروفیسر شاد منیر خٹک جاں بحق

نوشہرہ کے علاقے پبی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پبی کالج کے پروفیسر شاد منیر خٹک جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق پروفیسر شاد منیر خٹک جمعہ کی نماز ادا کرنے کے بعد اپنے گھر جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کرکے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed