فلوریڈا میں گھرکے باہر مگرمچھ کے ڈیرے، فیملی بڑے حادثے سے بچ گئی

امریکا کی ریاست فلوریڈا میں ایک خاندان اس وقت خوفزدہ ہو گیا جب صبح سویرے گھر کے سیکیورٹی کیمرے سے ملنے والے الرٹ پر معلوم ہوا کہ ان کے مرکزی دروازے کے باہر تقریبا 8 فٹ لمبا مگرمچھ موجود ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پام بے شہر کی رہائشی سیرا ون نے بتایا کہ سیکیورٹی کیمرے کی اطلاع ملنے پر انہوں نے باہر دیکھا تو ایک دیوقامت مگرمچھ گھر کے دروازے کے سامنے موجود تھا، جو دم دروازے اور دیوار سے ٹکرا رہا تھا اور غرانے کی آوازیں نکال رہا تھا۔خاتون کے کہا مگرمچھ کا رویہ انتہائی جارحانہ تھا اور ایک موقع پر ایسا محسوس ہوا کہ وہ کھڑکی توڑ کر گھر کے اندر داخل ہو جائے گا۔ جب اس پر ٹارچ کی روشنی ڈالی گئی تو اس نے منہ کھول کر غرانا شروع کر دیا، جس سے اہل خانہ شدید خوف میں مبتلا ہو گئے۔واقعے کی اطلاع پر پام بے پولیس اور فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کا تربیت یافتہ ٹریپر موقع پر پہنچا، جس نے مگرمچھ کو بحفاظت قابو میں لے کر علاقے سے منتقل کر دیا۔سیرا ون کا کہنا تھا کہ اگر سیکیورٹی کیمرے سے بروقت الرٹ نہ ملتا اور وہ اپنے کتے کو باہر نکالنے کے لیے دروازہ یا گیراج کھول دیتیں تو کوئی بڑا حادثہ پیش آ سکتا تھا۔ انہوں نے سیکیورٹی کیمرے کے بروقت الرٹ کو اہل خانہ کی حفاظت کا اہم سبب قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed