اسرائیلی حملے میں فلسطینی میاں بیوی چار بچوں سمیت شہید

اسرائیلی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے فجر کے وقت غزہ شہر پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک شہری، اس کی اہلیہ اور ان کے چار معصوم بچے شہید ہو گئے۔ فلسطینی میڈیاکے مطابق اسرائیلی طیاروں نے غزہ شہر کے علاقے حی الصبرہ میں ایک رہائشی مکان کو نشانہ بنایا ۔شہدا میں فراس حمد المصری، ان کی اہلیہ سلسبیل محمد علی المصری اور ان کے چار بچے نعیم، فریال، سلم اور میرہ شامل ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حملے کے نتیجہ میں مکان میں بھڑکنے والی شدید آگ کی وجہ سے شہری دفاع کے عملے کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔فائر فائٹنگ کی ٹیموں نے غزہ میونسپلٹی کے عملے کے تعاون سے مکان میں لگی ہولناک آگ پر قابو پا لیا اور شعلوں کو قریبی گھروں تک پھیلنے سے روک دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Fill out this field
Fill out this field
براہ مہربانی درست ای میل ایڈریس درج کریں۔
You need to agree with the terms to proceed